شہبازاکمل جندران۔
پراپرٹی ٹیکس کی اپیلوں کے دوران اسیسنگ اتھارٹیز کی تشخیص کو غلط قرار دیتے ہوئے ٹیکس کی رقم کروڑوں روپے کم کیئے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ نے محض 4 ماہ کے دوران متعدد اپیلوں میں کروڑوں روپے پراپرٹی ٹیکس کم کر خزانے کو بڑا جھٹکا دے ڈالا ہے۔
ڈائریکٹر ایکسائز گوجرانوالہ نے پراپرٹی ٹیکس کی اپیلوں کے دوران پراپرٹی ٹیکس زون ون سیٹلائٹ ٹاون کے ایک یونٹ کا ٹیکس ایک کروڑ 45 لاکھ روہے سے کم کرکے محض 46 لاکھ روہے کر دیا۔
اسی طرح ڈائریکٹر مذکور نے پراپرٹی ٹیکس زون تھری شیخوپورہ روڈ کی ایک جائیداد کا ٹیکس 28 لاکھ روپے سے کم کرکے محض 8 لاکھ روپے کردیا ہے۔
زون ون ماڈل ٹاون کے ایک یونٹ کا پراپرٹی ٹیکس 37 لاکھ روپے سے کم کرکے محض 11 لاکھ کر دیا گیا۔
زون ون کی ہی کیسارہ بازار میں واقع ایک اور جائیدادکا 12 لاکھ روپے سے کم کرکے محض ایک لاکھ کر دیا ہے۔
زون پانچ کامونکی کے ایک یونٹ کا ٹیکس 9 لاکھ روپے سے کم کرکے محض ایک لاکھ روپے کر دیا ہے۔
متذکرہ بالا پراپرٹی یونٹس کے علاوہ بھی متعدد یونٹس کے ٹیکس کو انتہائی کم کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں گفتگو کے لئے ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ جام سراج سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے اجتناب برتا