خدیجہ سلیم 15

ڈرامہ سیریل ” ماہ نور ” میں سب نے اپنا بہترین کرنے کی کوشش کی ‘ خدیجہ سلیم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ خدیجہ سلیم نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ”ماہ نور ”کی شوٹنگ بہت بہترین کی ہے، ڈرامے میں زیادہ منفی کردار نہیں ہیں، اگر کسی کو ولن کے کردار میں دکھایا بھی گیا ہے تو بتایا گیا ہے کہ وہ اس طرح سے کیوں ہوا ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامے میں کسی کا مثبت کردار ہے تو یہ کیوں ہے اور اس کا سوچنے کا نظریہ کیا ہے، کوئی بلیک اینڈ وائٹ نہیں ہے سب چیزیں گرے دکھائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کسی بھی پراجیکٹ کے لیے ضروری ہوتا ہے، اس پراجیکٹ میں بہت ہی ٹیم ورک کیا گیا ہے کیونکہ ہمارے ڈائریکٹر بھی درمیان میں تبدیل ہوگئے تھے۔خدیجہ سلیم نے کہا کہ ہم سارے پراجیکٹ کو ساتھ لے کر چلے، خود بھی اپنا بہترین دیا اور دوسرے کو بھی اسپیس دی ہے۔اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ ”ماہ نور ”کی کہانی اور کرداروں کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں