کراچی (رپورٹنگ آن لائن)نعمت بیگم ہمدرد یونی ورسٹی اسپتال (ناظم آباد)میں دل کے امراض کی مفت تشخیص کا ایک روزہ کیمپ ہفتہ 21جون 2025کو دن 11بجے سے 03بجے سہہ پہر تک ماہر کنسلٹنٹس کی زیر نگرانی لگایا جارہا ہے جس میں کولیسٹرول اور رینڈم بلڈ شوگر کی تشخیص کی سہولیات بالکل مفت میسر ہونگی۔
جبکہ ای۔سی۔جی پر 50فیصد اور ایکو،انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی (ایک اسٹنٹ کے ساتھ)20فیصد رعایت پر سہولیات دستیاب ہونگی۔ دل کے امراض کے ممکنہ مریضوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان سہولیات سے مفت استفادہ کے لئے 021-38244111رابطہ کریں یا www.nbhum.com.pkپر وزٹ کریں۔