وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو 13

اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کو بڑا دھچکا، اپوزیشن نے اکثریت کی حمایت سے نیا اسپیکر منتخب کرا لیا

تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی پارلیمنٹ میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سیاسی گرفت مزید کمزور ہو گئی جہاں اپوزیشن نے اکثریت کی حمایت سے نیا اسپیکر منتخب کرا لیا جس کے بعد قانون سازی کے امور پر اپوزیشن کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے گادی آئزن کوٹ کی جماعت کے متان کہانا کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا جنہیں چھیاسٹھ ارکان کی حمایت حاصل ہوئی جبکہ حکومتی جماعت کے امیدوار کو باون ووٹ ملے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ستائیس اکتوبر کے انتخابات میں نیتن یاہو کے اتحاد کی اکثریت ختم ہونے کے بعد یہ اپوزیشن کا پہلا بڑا پارلیمانی قدم ہے جبکہ صدر اسحاق ہرزوگ نے گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا تھا کہ اسپیکر اور اہم پارلیمانی کمیٹیوں کے عہدے اپوزیشن کے پاس آنے سے حکومت سازی اور قانون سازی کے مراحل مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں