مسعود پزشکیان 8

دشمن ہمیں جھکانے کا خواب ہی دیکھتا رہے گا، ایرانی صدر

تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن کا یہ خیال کہ وہ ایران کو جھکا لے گا محض ایک خواب ہے اور دشمن یہ خواب ہی دیکھتا رہے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں کاروباری افراد سے ملاقات کے دوران صدر پزشکیان نے کہا کہ ملک کو درپیش مشکلات کے باوجود ایرانی عوام اپنے مضبوط عزم سے ہر چیلنج پر قابو پا لیں گے اور مسلح افواج نے ملک کو نقصان پہنچانے کے ارادے ناکام بنا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ سے دنیا کے تمام براعظم دبا کا شکار ہو گئے ہیں اور عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ معاشی جنگ کے دوران ایرانی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں نے مارکیٹ کو مثر طریقے سے سنبھال کر ملکی معیشت کو سہارا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں