سینیٹر محمد اسحاق ڈار 81

اسحق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، تازہ ترین علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے امن اور استحکام کیلئے بات چیت اور باہمی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے بدلتے علاقائی منظرنامے کے تناظر میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کیلئے بات چیت اور تعمیری روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں