اسحاق ڈار 32

اسحاق ڈار کی روسی وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور عالمی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔روسی وزیر خارجہ نے ایران-امریکا مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کیلئے مکالمے اور سفارتکاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کی نئی تاریخ جلد طے کرنے پر بات چیت کی گئی۔اسحاق ڈار نے سرگئی لاوروف کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، دونوں ممالک نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں