اسحاق ڈار 17

اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیر نے امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے روابط کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اس اقدام کی تعریف کی۔

نائب وزیراعظم نے پاکستانـچین ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں