اسحاق ڈار 18

اسحاق ڈار سے ایران کے وزیرِ خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو، خطےکی صورتحال، جنگ بندی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے جمعہ کو ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق گفتگوکے دوران فریقین نے خطے میں جاری صورتحال، جنگ بندی اور امریکا و ایران کے درمیان جاری سفارتی روابط کے تناظر میں اسلام آباد کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیرِاعظم نے علاقائی امن اور استحکام کو جلد از جلد آگے بڑھانے کےلئے بقایا مسائل کو حل کرنے کےلئے بات چیت کے تسلسل اور موثر روابط کی اہمیت پر زور دیا تاکہ خطے میں جلد از جلد امن اور استحکام کو فروغ دیا جاسکے۔ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اس سلسلہ میں پاکستان کے مستقل اور تعمیری سہولت کاری کے کردار کو سراہا ۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں