ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

اربن یونٹ، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی پروگریسیو ورکنگ کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔

شہبازاکمل جندران۔۔

ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈائریکٹوریٹ ریجن بی لاہور میں پراپرٹی ٹیکس کے مختلف زونز میں مزید 9 سرکلز بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ تاہم اربن یونٹ پہلے سے موجود سرکلز کو توڑنے اور Rationalisation پر تیار نہیں ہے اور ڈائیریکٹر ریجن بی لاہور کی تحریری اور زبانی کارسپانڈنس کے باوجود طے شدہ امور انجام نہیں دے رہا
 ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
ذرائع کے مطابق ریجن بی کے زون 5 میں 5 مخصوص سرکلز کی جگہ 9 سرکلز بنا دیئے گئے ہیں۔
اسی طرح زون 20 میں 5 مخصوص سرکلز کی جگہ 8 سرکلز بنا دیئے گئے ہیں۔

زون 7 میں دو مخصوص سرکلز کی جگہ 3 سرکلز، زون 14 میں 5 مخصوص سرکلز کی جگہ 7 سرکلز، زون 15 میں ملتان روڈ سرکل دو حصوں میں تقسیم کر۔دیا گیابیے اور زون 17 میں پراپرٹی ٹیکس کے 4 سرکلز کو کم کرکے 3 میں کنورٹ کر دیا گیا ہے۔
 ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
جبکہ گارڈن ٹاون کے دو پراپرٹی ٹیکس سرکلز کو ایک سرکل میں کنورٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن بی لاہور سمیر احمد کا کہنا یے کہ ٹیکس کلیکشن اور اسیسمنٹ کو بہتر بنانے اور اوور برڈن سٹاف کو ریلیف دینے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
 ایکسائز ڈیپارٹمنٹ