بیرسٹر سیف 70

احتجاج کے بعد عمران خان کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی: بیرسٹر سیف

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہبربریت کر کے جعلی حکومت نے اپنے پاں پر خود کلہاڑی ماری ہے، ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے بربریت سے تحریک کمزور ہوگئی تو یہ ان کی بھول ہے، علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید زور پکڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت پر سب کا پورا اعتماد ہے، بربریت کر کے جعلی حکومت نے اپنے پاں پر خود کلہاڑی ماری ہے، حکومت نے بربریت خوف پیدا کرنے کیلئے کی مگر خوفزدہ خود ہیں، ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں۔صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ معصوم کارکنوں کا خون جعلی حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں