رانا سکندر حیات

آپریشن بنیان مرصوص پہلے ہی دن دشمن کو اس کی اوقات میں واپس لے آیا’ راناسکندر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص پہلے ہی دن مکمل ہو گیا اور مودی کے خوابوں کا رام مندر چکنا چور ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص پہلے ہی دن دشمن کو اس کی اوقات میں واپس لے آیا اور اس کا رہا سہا غرور خاک میں ملا دیا۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پاک فوج کے سرپرائز نے مودی جی کی دھوتی گیلی کر دی۔ اب مودی جی شاہی قلعہ کی سیر کی خواہش سیاحتی ویزہ سے پوری کریں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے بھارت کو پاکستانی افواج کے عزم نے بالاآخر سیز فائز پر مجبور کیا۔

ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ قصہ اب ہم ہی ختم کریں گے اور ہم نے ایسا کر کے دکھایا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بھارت سرجری سے پہلے ہی امن کی زیان سمجھ جاتا تو اس کیلئے اچھا تھا۔ آج کی ذلت تاریخ کا حصہ بن کر بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گی۔ رانا سکندر حیات نے مودی سرکار کو ایک مرتبہ پھر امن کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے، بھارت ہمارے ساتھ ملکر خطے میں تعلیم اور امن کیلئے کام کرے۔