ولادیمیر پیوٹن 9

یوکرین کے تیل تنصیبات پر حملوں کا جوابی اقدام ناگزیر ہے، روسی صدر

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے ایندھن اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر کیے جانے والے حملوں کے خلاف روس کا جوابی اقدام ناگزیر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہِ راست درخواست کے باوجود روسی تیل ریفائنریز پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور کیف کی انتظامیہ اس مشورے پر کان نہیں دھر رہی۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ڈرون حملوں کے باعث تیل کی تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان روس کو فیصلہ کن ضرب لگانے کے قابل نہیں ہے، جبکہ یورپی ممالک کی جانب سے روسی توانائی کی برآمدات محدود کرنے کی کوششوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی پابندیوں کے نتیجے میں یورپ کو روسی تیل و گیس کم ملے گی مگر اس کے مسائل میں اضافہ ہوگا، جبکہ روس نئی منڈیوں اور بحیرہ شمالی کے راستے سمیت متبادل ذرائع سے اپنی برآمدات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں