اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ، جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان اور عوامی مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے قائم مقام صدر کو خیبرپختونخوا کی تازہ صورتحال اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بڑے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا۔









