بیرسٹر دانیال چوہدری 8

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان 20 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ معاشی استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان 20 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ،برآمدات میں اضافہ اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں اصلاحات ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہیں۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات تجارت،سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں