عاقب جاوید 9

ہر کھلاڑی کو یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے وہ کس فارمیٹ پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہے،عاقب جاوید

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کو لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے جس کے بعد وہ کینڈی رائلز کی نمائندگی کریں گے۔

شاہین کو حال ہی میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔سلیکٹر اور ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ کس فارمیٹ پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہے۔ٹیسٹ سیریز اور ایل پی ایل کی تاریخیں بھی ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔

فاسٹ بولر اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وائٹ بال کیمپ کا حصہ ہیں۔ انہیں بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی موقع نہیں دیا گیا تھا۔گزشتہ سال ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے شاہین نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستان کو 1ـ2 سے کامیابی دلائی اور سات وکٹوں کے ساتھ مشترکہ طور پر نمایاں وکٹ ٹیکر رہے۔ایل پی ایل کا آغاز 17 جولائی سے ہوگا جبکہ کینڈی رائلز اپنا پہلا میچ 18 جولائی کو دمبولا سِکسرز کے خلاف کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں