طارق فضل چودھری 6

گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے خیبرپختونخوا میں امن و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار اور وفاقی حکومت کے ساتھ رابطوں کو متنازع نہ بنائے کیونکہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے اور ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے گورنر کا مضبوط اور بااختیار ہونا ضروری ہے۔

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے گورنر کو بااختیار بنا رہی ہے اور حالیہ آرڈیننس اس حکومتی عزم کا واضح ثبوت ہیں،صوبے میں دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات اور ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے گورنر کو مکمل سیاسی حمایت فراہم کی جانی چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کا وفاقی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا آئینی اور انتظامی ضرورت ہے، اسے سیاسی تنازع بنانے کے بجائے صوبے کے امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کا حصہ سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ان کی جماعت اور پیپلزپارٹی کا مشترکہ فیصلہ تھا۔ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے خیبرپختونخوا میں امن و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گورنر اور سکیورٹی ادارے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک صوبے میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں