فیصل کریم کنڈی 13

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سابق آئی جی پولیس دل جان خان مروت کے انتقال پر تعزیت

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سابق آئی جی پولیس دل جان خان مروت کے انتقال پر تعزیت کے لیے مرحوم کی رہائش گاہ گئے اور غمزدہ خاندان سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا.

انہوں نے مرحوم کے سوگواران سابق صوبائی وزیر اکبر جان مروت ، رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر ، ڈاکٹر اصغردل جان ، ڈاکٹر اسد دل جان اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں