سندھ ہائی کورٹ 16

گلستانِ جوہر سے لاپتا شہری کی بازیابی کی درخواست، سندھ ہائیکورٹ نے پولیس و دیگر اداروں سے جواب طلب کرلیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو گلستانِ جوہر سے لاپتا شہری سید راشد علی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار قر اةلعین کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر سید راشد علی کو 2 جولائی کو گلستانِ جوہر بلاک 16 میں واقع گھر سے نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے، جو کے ڈی اے اوورسیز سوسائٹی کے کیمروں میں ریکارڈ ہوئی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ متاثرہ خاندان نے شاہراہِ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی، تاہم ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاپتا شہری کو فوری بازیاب کرایا جائے، واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے۔عدالت نے پولیس حکام اور متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 جولائی تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں