شہباز شریف 15

وزیر اعظم کا کثیرجہتی نظام، اقوام متحدہ کے چارٹر اور مضبوط یواین او کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کثیرجہتی نظام، اقوام متحدہ کے چارٹر اور مضبوط اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار میکی سال کا اسلام آباد میں خیرمقدم کرنا ان کے لیے باعث مسرت تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے کثیرالجہتی نظام، اقوام متحدہ کے چارٹر اور ایک مضبوط اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا جو امن، ترقی اور انسانی حقوق کے متوازن فروغ کے لیے موثر کردار ادا کرے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے میکی سال کی جانب سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی طویل المدتی خدمات اور مکالمے، سفارت کاری اور عالمی امن کے فروغ کے لیے ہماری مسلسل کوششوں کو سراہنے اور ان کے اعتراف پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں