کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 701 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 508 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 466 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔









