اسلام آباد ہائیکورٹ 9

اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں اہم تبدیلی کر دی گئی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں اہم تبدیلی کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر اب انتظامی کمیٹی کا حصہ نہیں رہے، جسٹس ارباب محمد طاہر کی جگہ جسٹس انعام امین منہاس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

جسٹس محمد آصف اور جسٹس اعظم خان پہلے ہی کمیٹی کے ممبر ہیں۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے پاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام انتظامی فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں