سہیل آفریدی 9

کے پی پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے،سہیل آفریدی

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے۔سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت صوبے میں پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کمپلینٹ سیل کو جنوری تا اگست 3 ہزار 551 شکایات موصول ہوئیں، 498 شکایات قانونی پیچیدگیوں کے باعث ناقابلِ عمل ہیں۔سہیل آفریدی نے ہدایت جاری کی کہ کمپلینٹ سیل کے ریلیف سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔انہوں نے پشاور میں پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ میں طلبہ کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس کی جانب سے طلبہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ نرسنگ کالج واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں