جنید اکبر 16

کوشش ہوگی کہ لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ جائے، جنید اکبر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ جائے تاہم ہم اپنے فیصلوں میں با اختیار ہیں کہ مارچ کب اور کیسے کرنا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہو گی کہ لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ جائے لیکن ہم اپنے فیصلوں میں با اختیار ہیں اور اس کا فیصلہ پی ٹی آئی قیادت فیصلہ کرے گی کہ ہم نے اپنا لانگ مارچ کب کیا اور کیسے کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لانگ مارچ سے متعلق ہم نے میٹنگ بلائی ایم این ایز سے مشورہ کیا، سب سے مشورہ کیا ، لوگوں سے بھی رائے لی تھی، اکثریت کی رائے تھی کہ لانگ مارچ کو آگے لے جایا جائے، ہمارا مقصد اسلام آباد پر قبضہ نہیں بلکہ آئین کی بالادستی ہے،

ہم نے محمود خان اچکزئی اور مولانا صاحب کو اعتماد میں لینا تھا، اچکزئی صاحب پہلے متفق نہیں تھے، پھر ان کو راضی کیا گیا۔صدر پی ٹی آئی کے پی نے کہا کہ جب مارچ کے لیے نکلے کے بغیر ہی ہمارا پیغام حکومت کو مل گیا تو ہمارے نکلنے کا کیا مقصد؟، جب ہمارے نکلے بغیر مقصد پورا ہو رہا ہے تو پھر ہم کیوں نکلیں؟ وفاقی وزرا کو میں سنجیدہ نہیں لیتا، ہماری تیاری نہیں تھی تو پھر وفاقی حکومت نے اتنی تیاری کیوں کی؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں