زرناب 12

کورونا کچھ لوگوں کیلئے برا تھا لیکن کچھ کیلئے لائف چینجنگ تھا ،لاریب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سوشل میڈیا انفلوئنسر زرناب نے انکشاف کیا ہے کہ لاریب سے میرا نکاح ٹیلیفون پر ہوا۔زرناب اور لاریب نے ایک شو میں شرکت کے دوران یہ انکشاف کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے لاریب کو پہلی بار نکاح پر دیکھا تھا، رشتہ لے کر نہیں گئے تھے سب کچھ ٹیلیفون پر طے ہوا تھا کیونکہ یہ پنجاب سے تعلق رکھتی ہیں اور میں کراچی کا ہوں۔زرناب نے کہا کہ ہماری پہلی ملاقات ینگ اسٹرنرز کی میوزک ویڈیو پر ہوئی تھی اس میں ہم ساتھ تھے، میں شو نجی ٹی وی کے شو میں تھی لاریب دوسرے شو میں ہوا کرتے تھے جب پروگرام کامیاب ہوا تو ہمارے شو میں یہ آئی تھیں۔

لاریب نے کہا کہ کورونا کچھ لوگوں کے لیے برا تھا لیکن کچھ کے لیے لائف چینجنگ تھا اور میری بیگم مجھے کورونا کے دوران ملیں جب وہ ایم بی بی ایس کی پڑھائی کررہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں