اسلام آباد ہائیکورٹ 10

کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر نوٹس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست پر وزارت آئی ٹی، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کردیئے، پی ٹی اے اور پیمرا سے بھی جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی، درخواست میں بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق عمر کی تصدیق کا مؤثر نظام بنانے اور انہیں سوشل میڈیا کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے قانون سازی کی استدعا کی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا مختلف ممالک کی قانون سازی کو بچوں کے ڈیجیٹل تحفظ کیلئے بین الاقوامی رجحان قراردیا گیا، بچوں کے بہترین مفاد کا تحفظ ریاست کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے پوچھا پیمرا میں اس سے متعلق کوئی قانون ہے کیا؟ وکیل نے جواب دیا اس سے متعلق اب تک کوئی قانون نہیں بنایا جاسکا، پیمرا میں کسی کے خلاف شکایت پر کارروائی کے اختیار کا قانون ہے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں