محسن نقوی 52

کرائوڈ کو پی ایس ایل میں لانے کی پوری کوشش کرینگے،محسن نقوی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)11 میں کرائوڈ سے متعلق کہا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم سے بات کروں گا،کرائوڈ کو لانے کی پوری کوشش کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کافی دنوں بعد فرنچائزز کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی۔جب ان سے ایونٹ میں کرائوڈ کی عدم موجودگی کا سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کرائوڈ سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف سے دوبارہ بات کروں گا، ہمیں دیکھنا ہوگا دنیا میں کیا کرائسس چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ایس ایل کروانا بڑی بات ہے،سیکیورٹی فورسز کو پی ایس ایل کی کامیابی کا کریڈٹ جاتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرائو ڈ کو پی ایس ایل میں لانے کی پوری کوشش کریں گے،فرنچائزز کو گیٹ منی کا پیسہ ملے گا، پی سی بی گیٹ منی کے اخراجات اٹھائے گا۔محسن نقوی نے خطے کی صورتحال اور ایران امریکا کے درمیان پاکستان کے ثالثی کے کردار پر کہا کہ امن قائم کرنے کی کوشش ہے۔ وزیراعظم، فیلڈ مارشل سب امن چاہتے ہیں۔

بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی صورتحال پر محسن نقوی نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، بھارت میں پیٹرول کی قلت ہے۔ پاکستان میں پیٹرول کی قلت نہیں ہے۔ کراچی اسٹیڈیم میں تزین و آرائش پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں تبدیلیوں کو دیکھ رہے ہیں، یہ اسٹیڈیم توڑ کر دوبارہ بنانے کا ارادہ ہے۔چیئرمین آئی سی سی سے متعلق افواہوں پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مجھ پر اور بھی کافی ذمہ داریاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں