وزیراعظم 113

کاپ 27 کے موقع پر عالمی رہنماﺅں کو سیلاب سے درپیش چیلنجز بارے آگاہ کیا، وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاپ 27 کے موقع پر عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ عالمی رہنماں کو سیلاب کے بعد تعمیر نو کے درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا،

ملاقاتوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں بین الاقوامی سطح پر تعاون کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں