سید یوسف رضا گیلانی 10

چیئرمین سینیٹ کا 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ شہداکوخراجِ عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کے شہدا کی 21ویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کی 21ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے زلزلہ شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ نے پاک فوج، ریسکیو اداروں، رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ 2005 کے زلزلے کے تجربے سے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے اہم اسباق حاصل ہوئے، قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا تاہم بروقت وارننگ، مثر ادارہ جاتی رابطے، بہتر ہنگامی ردعمل اور مضبوط ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ذریعے جانی و مالی نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں قومی یکجہتی، باہمی تعاون اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو برقرار رکھنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں