پی ایس ایل 23

پی ایس ایل: پہلے ایلیمینیٹر میچ میں آج حیدر آباد اور ملتان مدمقابل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا ایلیمینیٹر مرحلہ آج شروع ہوگا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز میں آج شام 7 بجے جوڑ پڑے گا، ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

جیتنے والی ٹیم دوسرے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی نے اسلام آباند یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں