باسط علی 43

پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کا امتحان اب شروع ہوگا،سابق کرکٹر باسط علی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کا امتحان اب شروع ہوگا۔ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا امتحان اب شروع ہوگا کیونکہ بنگلادیش کے کھلاڑی واپس چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کل تک کے میچز میں پشاور ٹاپ پر ہے ان کے بولرز نے شاندار بولنگ کی ان کی مینجمنٹ کو کریڈٹ جاتا ہے، اب ان کا امتحان ہوگا کیونکہ بنگلادیش کے دونوں فاسٹ بولرز چلے جائیں گے۔

باسط علی نے کہا کہ بیٹنگ میں حارث بہت اچھا کھیلا، بابر سلو کھیلا تاہم کپتانی اچھی کری، مینڈس کے بارے میں بات کرنا فضول ہے کیونکہ اس کی فارم ٹاپ پر ہے۔انہوں نے کہا کہ فرحان یوسف اچھا کھیلا بریسیول اچھا پرفارم کرتا ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ جوش فلپس، ایشٹن ٹرنر شاندار کھیلتے ہیں، شان مسعود نے بہت ڈیولپ کیا ہے، ایک بڑی اننگز مطلب 60 سے 70 کھیل لیتے تو میچ آخر تک جاتا، مجھے لگتا ہے کہ ان دونوں کا فائنل ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں