پنجاب میں آٹا بحران پیدا نہیں ہونے دیں گے
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن یونائٹیڈ گروپ میدان میں آگیا
جعفر بن یار۔۔
یونائٹیڈ گروپ نے پنجاب میں ہڑتال سے لاتعلقی اور بائیکاٹ کا اعلان کر دیاہے سربراہ یونائٹیڈ گروپ کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ کسی بھی چوری،غیر قانونی آٹا کی سمگلنگ میں ملوث فلور مل کے لیے محکمہ خوراک کو بلیک میل نہیں کرے گا۔

یہ مشکل وقت ہے ایسے وقت میں غریب کو سستے آٹے سے محروم کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن یونائٹیڈ گروپ سرکاری آٹا کی سپلائی میں کسی بلیک میلنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

انھوں نےکہا کہ 8 جون کو آٹا کی سپلائی معمول کے مطابق مارکیٹ میں جائے گی
ہڑتال کرنے والے ہماری انڈسٹری کی بدنامی کا باعث ہیں۔

سربراہ یونائٹیڈ گروپ کا کہناتھا کہ سمگلنگ کرنے والی کالی بھیڑوں کے ساتھ حکومت کو آہنی ہاتھوں سے نپٹنا چاہیے۔









