سکولوں 100

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا

مکوآنہ ( رپورٹنگ آن لائن )پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا تمام سکولوں میں سکول بیسڈ امتحانات لئے جائیں گے جن کی بنیاد پر طلبہ کو اگلے کلاسز میں پروموٹ کیا جائے گا۔ سکول سطح پر پہلی سے آٹھویں تک کے سالانہ امتحانات 10 سے 25 مارچ تک لئے جائیں گے۔

سکولوں میں 31 مارچ کو طلبہ کو رزلٹ کارڈ جاری کرکے سیشن کا اختتام کیا جائے گا۔ امتحانات کیلئے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن 25 فروری سے سوالات کا ڈیٹا بینک آن لائن کرے گا۔ سکول ہیڈز پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے ڈیٹا بینک سو سوالیہ پرچے بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں