اسحق ڈار 10

پاکستان، سعودیہ، ترکیہ، مصر پر مشتمل آر فور فورم کا اجلاس اگلے ماہ جرمنی میں ہو گا،اسحاق ڈار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر پر مشتمل آر فور ممالک کا اجلاس اگلے مہینے جرمنی میں ہو گا، استنبول اجلاس میں یورپی ملکوں کی شمولیت سے یہ فورم ای فور کی شکل اختیار کر چکا ہے،امریکا ایران کشیدگی کا واحد حل مذاکرات ہیں، جنگ شروع ہوئی تب ہی ایرانی وزیرِ خارجہ سے رابطہ کر کے تحمل کا مشورہ دیا تھاغیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کشیدگی کا واحد حل مذاکرات ہیں، جنگ شروع ہوئی تب ہی ایرانی وزیرِ خارجہ سے رابطہ کر کے تحمل کا مشورہ دیا تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بلاک پولیٹیکس مسائل کاحل نہیں، پاکستان کے امریکا کے ساتھ فعال روابط ہیں، چین کے ساتھ 75 سالہ آزمودہ تزویراتی شراکت داری قائم ہے، آج کا پاکستان امریکا اور چین دونوں کے ساتھ متوازن اور آزادانہ تعلقات برقرار رکھے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی تنازعات کے پر امن حل کے لیے کوشاں ہے، خطے میں پائیدار امن کے لیے نیا سیکیورٹی فریم ورک وقت کی اہم ضرورت ہے۔نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اب دوبارہ معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے اور معیشت و امن حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، پاکستان کثیرالجہتی اصولوں پر مبنی آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تمام ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور مساوی وقار کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اسرائیل کی ایران سے جنگ کے پہلے ہی روز 28 فروری کو اسرائیل کے حملے کی مذمت کی تھی اور ایرانی وزیرِ خارجہ سے رابطہ کر کے انہیں تحمل کا مشورہ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایران کو پیغام دیا گیا تھا کہ خلیجی اور مشرقِ وسطی کے ممالک کو نشانہ نہ بنایا جائے، 47 سال بعد امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے جہاں 21 گھنٹے طویل مذاکراتی نشست کے دوران دونوں فریق معاہدے کے انتہائی قریب پہنچ گئے تھے۔اسحاق ڈار کے مطابق 18 جون کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکا اور ایران کے صدور نے دستخط کیے، خلاف ورزیوں کے باوجود پاکستان دونوں فریقین کو معاہدے کی پاسداری پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے نیا سیکیورٹی فریم ورک وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسحاق ڈار نے قرضوں کے جال سے متعلق تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قرضہ مجموعی قومی پیداوار کے تناسب سے کم ہو کر 67 سے 68 فیصد پر واپس آ چکا ہے، ملک پر بیرونی قرضہ 130 ارب ڈالرز ہے۔

ان کے مطابق پاکستان کے معدنیات اور نایاب زمینی ذخائر کی مالیت 6 سے 10 ٹریلین ڈالر تک ہے، معاشی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو میثاقِ معیشت پر دستخط کرنا ہوں گے۔نائب وزیراعظم نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے میں 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی، دوسرے مرحلے میں ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور زراعت پر توجہ دی جا رہی ہے۔افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مستحکم اور خوش حال افغانستان سب کے مفاد میں ہے، پاکستان نے تجارت اور مہاجرین سے متعلق اپنے تمام وعدے 8 ہفتوں میں پورے کیے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان سر زمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں