پاکستان، بنگلہ دیش 10

پاکستان، بنگلہ دیش فٹبال روابط مضبوط بنانے کیلئے پرعزم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے صدر سید محسن گیلانی نے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان فٹبال روابط مضبوط بنانے اور مستقبل میں باہمی تعاون کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فٹبال روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی فٹبال روابط بڑھانے سے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت، تجربات کے تبادلے اور دوستانہ میچز کے انعقاد کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کرنا مشترکہ ترجیح ہونی چاہیے۔بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی افہام و تفہیم کے فروغ میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوے کہا ک فٹبال عوام کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور ممالک کے مابین خیرسگالی کو فروغ دینے کا مثر ذریعہ ہیں۔ نوجوانوں میں فٹبال کی مقبولیت دونوں ممالک کو مزید قریب لانے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں