بگ بیش لیگ 14

پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی پر بابراعظم کا خصوصی پیغام

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بیٹر بابر اعظم نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

بابر اعظم نے ایکس پر سبز ہلالی پرچم سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ آج کا دن اس پرچم کے نام ہے جس کا ستارہ ہمارے سینوں پر سجا ہے اور اسی کے ذریعے ہماری شناخت مکمل ہوتی ہے۔

ٹیسٹ کپتان نے پاکستان کے پرچم کے ساتھ اپنی تصویر بھی جاری کی اور مزید لکھا کہ پاکستان کی پہچان ہمارے قومی پرچم سے جڑی ہے، بابر اعظم نے اپنے پیغام کے اختتام پر ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں