طاہر حسین اندرابی 41

پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ وزیر داخلہ نے ایران کے 2 دورے کیے، ایران قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین نے ہر مشکل میں پاکستان کی مدد کی، پاکستان اور چین کے درمیان بہتر ین تعلقات پائے جاتے ہیں، تجارت ، صنعت ، تعلیم اور عوامی رابطوں میں دوں ملکوں میں باہمی شراکت داری موجود ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے 75 سال پر پاک چین لازوال دوستی اور باہمی تعاون کا اعادہ کیا جارہا ہے، پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں، چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل حمایت جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور چین کی آل ویدراسٹریٹجک پارٹنر شپ کی تجدی اور مزید مضبوطی کا باعث بنے گا، وزیراعظم پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے، بیجنگ میں وزیر اعظم ایک استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں