گورنر سندھ 10

پاک امریکا دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، گورنر سندھ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔گورنر سندھ نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کا دورہ کیا، جہاں قونصل جنرل اور سفارتی عملے نے ان کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد نہال ہاشمی نے امریکی حکومت اور عوام کو 250ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور عوامی روابط پر استوار ہیں، جنہیں معاشی اور تجارتی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرکے مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دی جاسکتی ہے۔تقریب میں اسپیکر سندھ اسمبلی، امریکی قونصل جنرل، سفارتی نمائندگان، سرکاری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں