سرگودہا(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن کے راہنما میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ قائد پارٹی میاں نواز شریف کے سپاہی مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہے جنہوں نے آمریت میں پارٹی کا پرچم تھامے رکھا ایسے سپریم ورکرز پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔
زرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں حمزہ شہباز نے پارٹی ورکرز و صدر سرگودہا یونین آف جرنلسٹس شیخ محمد رضوان سے ملاقات میں کہا پارٹی اپنے تمام ورکرز کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے جنہوں نے ہر آزمائش میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا اور سپریم بن کر کھڑے رہے ایسے ورکرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک نجات، سیاہ دور یا سابق دورانیہ میں شیخ رضوان نے سرگودہا شہر میں مسلم لیگ ن کی مورچہ بندی کر کے پارٹی کا وقار بلند رکھا وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت میاں نواز شریف کا نام لینا جرم تھا شیخ محمد رضوان نے پارٹی کا بیانیہ اپنی خبروں اور تحریروں کے زریعے عام کیا انہوں نے شیخ رضوان کو شاندار پارٹی خدمات پرخراج تحسین پیش کیاـ









