شائے ہوپ 18

ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ مسلسل ملنے والے ایوارڈز سے پریشان ہو گئے

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)جاری دورہ بھارت میں شاندار کارکردگی پر اب تک تین مین آف دی میچ ایوارڈ پانے والے ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ اپنے ایوارڈز سے پریشان ہو گئے اورمیڈیاسے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچی بات یہ ہے کہ یہ ایواڈز کچھ بھاری ہیں، ہمیں سامان کے وزن کا خیال رکھنا پڑے گا ۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز جو ان دنوں دورہ بھارت پر ہے اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد اب پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔کیریبئن کپتان شائے ہوپ کی اس پورے دورہ بھارت میں کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے اور وہ اب تک چار سنچریاں (دو ون ڈے میں اور دو ٹی 20 میچز میں) بنا چکے ہیں جبکہ آخری میچ باقی ہے۔

اس شاندار کارکردگی پر شائے ہوپ کو تین بار مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے، کسی بھی کھلاڑی کے لیے میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ایک اعزاز ہوتا ہے تاہم مہمان کپتان خود کو ملنے والے ان ایوارڈز سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔گزشتہ روز راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میچ میں شائے ہوپ نے 50 گیندوں پر 4 چوکوں اور 9 چھکوں کی بدولت 102 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلی اور میچ جتوا کر اپنی ٹیم کو سیریز میں واپس لائے۔ان کی اس بے مثال کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تاہم ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد شائے ہوپ نے دلچسپ انداز میں اپنی پریشانی میڈیا کو بتا دی۔مہمان کپتان نے کہا کہ سچی بات یہ ہے کہ یہ ایواڈز کچھ بھاری ہیں، ہمیں سامان کے وزن کا خیال رکھنا پڑے گا۔ میرا خیال ہے کہ وطن واپس جاتے ہوئے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں