محمد رضوان 58

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں 9 ہزار رنز مکمل کرلیے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔پی ایس ایل 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں 9 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں 38 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

شعیب ملک 557 ٹی 20 میچز میں 13571 رنز بنا کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بابر اعظم نے 356 میچوں میں 12331 رنز بنائے ہیں، محمد رضوان نے 310 میچ کھیل کر 9013 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔واضح رہے کہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں محمد رضوان 3414 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ بابر اعظم 4697 رنز بنا کر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں