شیرافضل مروت 77

وقت بہت کچھ دکھا رہا، تاریخ بن رہی ہے، شیر افضل مروت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سینئر سیاست دان شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جس کو وقتی طور پر شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ کوئی ان کی فتح ہے لیکن دیکھیں جس طرح یہ آپس میں لڑ پڑے ہیں ایسی سیٹیں لینے پہ وہ پارٹیاں جو جمہوریت کی دعوے دار بنی ہیں.

کوئی مذہب کی دعوے دار ہیں، کوئی اخلاقیات کی باتیں کرتی تھیں اب وہ آپس میں لڑ رہی ہیں، وقت بہت کچھ دکھا رہا ہے اور یہ آج کی تاریخ بن رہی ہے اور لکھی جا رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ چھینا جھپٹی کا ماحول ہے، دنیا کے کسی ملک میں بھی معاشرے اس طرح کی چھینا جھپٹیوں سے ترقی نہیں پاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں