وسیم اکرم 10

وسیم اکرم نے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو اپنا پسندیدہ گلوکار قرار دے دیا، ویڈیو وائرل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو اپنا پسندیدہ گلوکار قرار دے دیا۔وسیم اکرم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ایک خاتون صحافی ان سے پسندیدہ گلوکار سے متعلق سوال کررہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سابق کپتان نے سوال کے جواب میں بالی وڈ کے مشہور گلوکار دلجیت دوسانجھ کا نام لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کل میرا پسندیدہ پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ ہے، وہ ایک بڑا فنکار ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ ان کی موسیقی اور گلوکاری بہت اچھی ہے اور وہ ایک بہترین اسٹار ہیں۔سابق کپتان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر گلوکار اور کرکٹر کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں