چین 10

لائی چھنگ ڈے کی نام نہاد قومی دن “ڈبل ٹین” کی تقریر حقائق کو نظر انداز اور عوام کو گمراہ کرنے کے سوا اور کچھ نہیں ہے ، چینی ریاستی کونسل

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ امورِ تائیوان کی ترجمان زانگ ہان نے تائی پے میں لائی چھنگ ڈے کی جانب سے نام نہاد قومی دن ’’ ڈبل ٹین ‘‘ کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لائی چھنگ ڈے کی تقریر حقائق کو نظرانداز کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے پر مبنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لائی چھنگ ڈے ” تائیوان کی علیحدگی ” کی سوچ پر بضد ہیں، مین لینڈ کی جانب سے خطرے کا تاثر دے رہے ہیں اور ’’جمہوریت بمقابلہ آمریت ‘‘ کے نام پر ایک گمراہ کن بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائی چھنگ ڈے ہتھیاروں کے ذریعے اور بیرونی طاقتوں پر انحصار کرتے ہوئے ’’تائیوان کی علیحدگی ‘‘ کی کوشش میں ہیں ۔ ان کا یہ طرزِ عمل آبنائے تائیوان کے دونوں جانب کشیدگی اور محاذ آرائی کو ہوا دے رہا ہے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ ایک چین کا اصول، دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم ہونے والے بین الاقوامی نظام کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کے مستقبل کا فیصلہ صرف اور صرف تائیوان کے ہم وطنوں سمیت تمام چینی عوام مشترکہ طور پر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں