مریم نواز شریف 15

وزیراعلیٰ کا دہشت گردی کا شکار غازیوں اور شہیدوں کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہ چھوڑنے کے عزم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دہشت گردی کا شکار غازیوں اور شہیدوں کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہ چھوڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دہشت گردی میں شہیدیا غازی بننے والے شہریوں،ا فسروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دہشت گردی کا شکار افراد کے اہل خانہ کے حوصلوں کو سلام پیش کیا اور متاثرین کی بحالی کے لئے پرخلوص دعا کی۔

دہشت گردی کا شکار افراد کی یادگار کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاردہشت گردی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔پاکستان کے شہری دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں۔ دہشت گردی سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، کوئی وطن اور کوئی زبان نہیں ہوتی۔ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں امن، محبت اور رواداری کا راج ہو۔ نفرت کے بیانیے کو شکست دے کر امن کی شمع کو روشن رکھنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں