نگران وزیراعظم 157

وزیراعظم کا چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کے انتقال پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے، وہ پاکستان کے عظیم دوست تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں 2013 میں ان کا دورہ پاکستان اچھی طرح یاد ہے،دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے جذبات اور ہمدردیاں سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کے خاندان اورچینی قوم کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں