مصطفیٰ کمال 10

روزانہ 1300بچے غذائی کمی سے فوت ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے انکشاف کیا ہے کہ روزانہ 1300 بچے غذائی کمی سے فوت ہو رہے ہیں۔

پاک فارما ہیلتھ کیئر ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی کمپنیاں ترقی کر رہی ہیں، پچھلے سال فارما انڈسٹری کی ایکسپورٹ 38 فیصد ہوئی ہے، سرکار جب تک ساتھ نہ دے تو ترقی نہیں ہوتی، وزیراعظم اور حکومت فارما انڈسٹری کے ساتھ کھڑی ہے اور کمپنیوں کو ریلیف دیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ڈریپ اب تک 85 فیصد ڈیجیٹل ہوچکا ہے، ڈریپ سمیت دوسرے اداروں میں اب کرپشن ختم ہوگی، 9 اکتوبر کو پاکستان میں نیا نظام لارہے ہیں، ادویات کے اوپر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا، 25 کروڑ آبادی میں صرف 22 ڈرگ انسپکٹر کام کر رہے ہیں۔

مصطفی کمال نے ملک میں نئے صوبے بنانا کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ نئے صوبہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، قیام پاکستان کے وقت پاکستان کی کل ابادی ساڑھے تین کروڑ اور صوبے چار تھے، آج ملک کی آبادی ساڑھے 26 کروڑ تک پہنچ گئی ہے پر صوبے چار ہیں، نئے صوبوں کے قیام سے ملک ٹوٹتا نہیں مزید مضبوط ہوتا ہے۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، اس کا سہرا فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کو جاتا ہے، کچھ انتشار پسند سوچی سمجھی سازش کے تحت فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں اپنے سے چھ گنا بڑی فوج کو شکست سے دو چار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں