شہباز شریف 50

وزیراعظم کا ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسروں و اہلکاروں کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی میں 22 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ جمعہ کو وزیرِ اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دہشت گردوں کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دس سالہ بچے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

انہوں نے شہید کے اہل خانہ کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے دہشتگردوں کے اس مکروہ فعل کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں کا اپنے بچاؤ کیلئے بلا اشتعال فائرنگ سے بچے کو شہید کرنا انسانیت کے خلاف ناقابل تلافی جرم ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں