شہباز شریف 7

وزیر اعظم کامتنی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پشاور کے علاقے متنی میں فتنہ الخوارج کے خلاف مشترکہ کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی عزم اور حوصلے کی عکاس ہیں۔

اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی نے دہشت گردی کے ایک بڑے خطرے کو ناکام بناتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی عزم اور حوصلے کی عکاس ہیں،حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں