سندھ ہائی کورٹ 36

ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف درخواست پر نوٹس

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار قائم الدین نے موقف اختیار کیا کہ سندھ بھر میں ورکرز ویلفیئر بورڈ میں گریڈ ایک سے گریڈ پانچ تک کی بھرتیاں بغیر اشتہار اور قواعد و ضوابط کے برخلاف کی گئی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ ای او بی آئی کیس میں قرار دے چکی ہے کہ پبلک سیکٹر اداروں میں براہ راست بھرتیاں نہیں کی جا سکتیں، لہذا حالیہ تقرریوں کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں